سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کا نئی ایف آئی درج کرانے کا فیصلہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:12

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کا نئی ایف آئی درج کرانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء):عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت 8سے زائد وفاقی و صوبائی وزرا ء ،پولیس افسران اور بیورہ کریٹس کے خلاف نئی ایف آر درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے سیاسی وکلاء کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں،مشاورتی عمل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں ۔

تاہم وکلاء ٹیم نے باقر نجفی کی رپورٹ پر مکمل تجزیہ بھی کر لیا ہے جس کے بارے میں وکلاء نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بریفنگ بھی دی ہے اور جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو مضبوطی کے ساتھ قانونی معاملات کا حصہ بھی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ یہ اس لیئے کیا جا رہا ہے تا کہ تمام ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی زور دیا جائے گا اور جس کے لئے باقاعدہ تحریک بھی چلائی جائے گی ۔اس ایف آر میں ان لوگوں کو بھی نامزد کیا جائے گا جنہوں نے حکومت کے حق میں ڈنڈی مارنے کی کوشش کی اور ان پولیس افسروں کو بھی نامزد کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے ۔