زائرہ وسیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کوہلی کا سخت ردعمل

جمعرات 14 دسمبر 2017 10:57

زائرہ وسیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر کوہلی کا سخت ردعمل
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء):بھارتی بالی ووڈ سٹارزائرہ وسیم کے ساتھ دوران پرواز ہراساں کئے جانے والے واقعے پر ویرات کوہلی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ویرات کوہلی نے اپنے اس بیان میں کہاہے کہ کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے اور جو لوگ ایسے معاملات کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور آواز نہیں اٹھاتے وہ انتہائی بزدل ہیں ۔

(جاری ہے)

کوہلی نے مزید کہا کہ جو لوگ تماشہ دیکھتے ہیں وہ مرد نہیں اگر ایسا ہی کچھ ان کے گھر کے اپنے فرد کے ساتھ پو تو وہ کیا کریں گے ۔کرکٹر نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک رجحان ہے کہ چھوٹے لباس پہننے والی لڑکیوں کو ہی ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کا ذمہ دار قرار دے دیتے ہیں کیونکہ انہیں ایسے معاشرے کا حصہ ہونے میں شرم محسوس ہوتی ہے ۔انہوں نے تمام افراد سے گزارش کی کہ وہ دوسرں کو عزت دیں اور خاص طور پر خواتین کے ساتھ ہمدردانہ سلوک کریں ۔یا د رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کو بالی ووڈ سٹار زائرہ وسیم کو دوران پرواز ہراساں کئے جانے والا واقع پیش آیا تھا ۔ جس پر ویرات کوہلی نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔