سعودی عرب ، تبوک یونیورسٹی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 10:53

سعودی عرب ، تبوک یونیورسٹی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی پہلی یونیورسٹی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے تبوک یونیورسٹی کو اپنے یہاں کیمپس میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اس طرح سے تبوک یونیورسٹی سعودی عرب کی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے تبوک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ الزیابی کو اجازت نامہ پیش کیا۔

یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ تبوک یونیورسٹی اور محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اسکول، بین الاقوامی خوبیو ںکا حامل ہو گا۔ خواتین ماہ شوال کے پہلے عشرے میں ڈرائیونگ کی مجاز ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :