آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری، پنجاب کے میدانی، سندھ کے بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان

جمعرات 14 دسمبر 2017 10:50

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویژن، فاٹا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 27 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ میں ایک فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔