الامابا میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو شکست‘25سال بعد ریپبلکن پارٹی کو بدترین شکست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 10:37

الامابا میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو شکست‘25سال بعد ریپبلکن پارٹی کو بدترین ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) امریکی ریاست الاباما کے سینیٹ الیکشن میں 25 سال بعد ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ہے ‘ری پبلکنز کے ہمدردوں کا کہنا ہے کہ شکست کی وجہ صدر ٹرمپ کی غیرمقبول پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ایوان بالا (سینیٹ) میں ریاست الاباما سے خالی ہونے والی نشست پر خصوصی انتخاب ہوا، جس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ڈگ جونز نے اپنے ری پبلکن حریف رائے مور کو خلاف توقع شکست دے دی۔

اس کے ساتھ ہی ایوان بالا میں حکمران جماعت کی برتری میں بھی کمی ہوگئی ہے اور اب 100 ارکان کے ایوان میں ری پبلکنز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست الاباما کا شمار انتہائی قدامت پرست ریاستوں اور ری پبلکن پارٹی کے مضبوط گڑھ کے طور پر ہوتا ہے اور یہاں سے گزشتہ25 برسوں میں کوئی ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :