عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی‘مقامی بازار میں اضافہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 10:37

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی‘مقامی بازار میں اضافہ
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے 1242 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 اور257 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 54 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر46 ہزار 457 روپے ہوگئی۔تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت677.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :