سعودی عرب ، 5 لاکھ ریال چوری کرنے پر 6 ایشیائی افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 10:33

سعودی عرب ، 5 لاکھ ریال چوری کرنے پر 6 ایشیائی افراد گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق ریاض پولیس نے سیکیورٹی گارڈ پر حملے کرنے ، زیر تعمیر عمارتوں، گوداموں اور تجارتی مراکز میں چوریاں کرنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع نے اس واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پولیس نے پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے اور یہ چھ باشندےعمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس گروہ نے 5لاکھ ریال کے قریب چوری کئے تھے ۔ گرفتاری کے وقت یہ لوگ ایک ٹرک پر ایک لاکھ 20ہزار ریال مالیت کا مسروقہ سامان لیکر جا رہے تھے جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس گروہ نے 30وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ان کے قبضے سے ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ، موبائل سیٹ اور شناخت چھپانے کیلئے تیار کردہ متعدد اقامے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ مزید کاروائی کے لیےمعاملہ ریاض پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :