7 ایسی وجوہات جنکی بیناد پرآپکا متحدہ عرب امارت کا ویزہ مسترد ہو سکتا ہے

وجوہات جانیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 10:25

7 ایسی وجوہات جنکی بیناد پرآپکا متحدہ عرب امارت کا ویزہ مسترد ہو سکتا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) ہزراوں لاکھوں لوگ ہر سال متحدہ عرب امارات آتے ہیں ۔ چاہے وہ سیاح ہوں یا پھر کوئی غیر ملکی جو کہ ریاست میں رہنے کی غرض سے آنا چاہ رہا ہو۔ متحدہ عرب امارات میں ایسے تمام لوگوں کی بڑی تعداد ہر سال کے ویزہ کے لیے اپلائی کرتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنا بظاہر ایک نہایت ہی آسان کام ہے ۔

متحدہ عرب امارات کا وزرٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک درخواست کا فارم بھرنا ہوگا ساتھ میں آپ کے پاسپورٹ کی اسکین شدہ کاپیاں، متحدہ عرب امارات میں آپکے میزبان کی تفصیلات اور واپسی کا ٹکٹ وغیرہ جمع کرانے ہواتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک نہایت ہی ہموار اور آسان عمل ہے پھر بھی بہت دفعہ ایسا ہو سکتا ہے کہ آپکا ویزہ مسترد ہو جائے تو اسکی مندرجہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

 1۔ اگر آپ نے پہلے متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ حاصل کیا تھا اور آپ نے ویزہ منسوخ کیے بغیر ملک چھوڑ دیا تھا تو آپکو دوبارہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے امیگریشن محکمہ کے پی آر او سے پچھلا ریکارڈ صاف کرانا ہو گا۔ 
 2. ہاتھ سے تحریرشدہ پاسپورٹ خود بخود متحدہ عرب امارات کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سےرد کردیے جائیں گے. 
3. ویزہ درخواست دہندگان کا اگر متحدہ عرب امارات میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ رہ چکا ہے یا پھر وہ کسی دھوکہ دہی یا بدعنوانی کا ارتکاب کرچکا ہے تو اسکا ویزہ بھی مسترد ہو جائے گا۔

 
4۔ اگر کسی درخواست دہندگان کو پہلے سے سیاحتی ویزہ جاری ہو چکا ہے اور وہ ریاست میں داخل نہیں ہوا تھا تو اسے بھی دوبارہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی آر او سے اپنا پرانا ریکارڈ صاف کرانا ہو گا۔
 5۔ اسی طرح اگر کسی نے ملازمت ویزہ کی درخواست کسی کمپنی کے ذریعے جمع کرائی تھی اور ویزہ حاصل بھی کر لیا تھا لیکن ریاست میں داخل نہیں ہوا تھا تو اسے بھی دوبارہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے پی آر او سے اپنا پرانا ریکارڈ صاف کرانا ہو گا۔

 6. ویزہ کی درخواست مین نام میں ٹائپنگ کی غلطیاں ہونا ، پاسپورٹ نمبرمیں غلطی ہونا یا پیشہ ورانہ کوڈ میں غلطی ہونے سے بھی ویزہ مسترد ہو جائے گا۔ 
7۔ آن لائن درخواست جمع کرانے والوں کی تصویر اگر دھندلی ہو گی تو بھی یا تو ویزہ مسترد ہو جائے گا یا پھر ویزے کا عمل تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ 
بلاآخرویزہ کے قوانین میں تبدیلی کے تابع افراد اپنےملک میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے یا متحدہ عرب امارات کی متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :