ایک ارب ڈالر کی لاگت سے امریکا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 10:14

ایک ارب ڈالر کی لاگت سے امریکا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) امریکا نے ایک ارب ڈالر لاگت سے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا ہے، صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12منزلہ عمارت 16جنوری کو کھول دی جائے گی جس میں8 سو افراد کام کریں گے،نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کے لیے روزانہ1ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔عمارت کی ہر منزل کو درختوں سے سجا کر گھر سا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :