شاہدخاقان‘شہبازشریف‘خواجہ آصف کے ساتھ آج لندن میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے-وزیراعظم کی شوکت عزیزسے ملاقات بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 09:59

شاہدخاقان‘شہبازشریف‘خواجہ آصف کے ساتھ آج لندن میں نوازشریف سے ملاقات ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف آج لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورت حال پر لندن میں آج اہم ملاقات ہوگی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرخارجہ لندن پہنچے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی موجود ہوں گے اور اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات ہوگی۔مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی ملاقات میں زیر غور آسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملیں گے مگر بہت اہم اور بڑی میٹنگ کی بات غلط ہے۔میرے خیال میں نوازشریف دو تین روز میں پاکستان واپس جائیں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ترکی سے لندن پہنچے۔جہاں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے گھر جاکر ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کےساتھ موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :