مشرق وسطیٰ امن عمل میں امریکہ کا کوئی کردار قبول نہیں کرینگے، فلسطینی صدر

جمعرات 14 دسمبر 2017 01:50

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ امن عمل میں امریکہ کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو ایک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :