امریکی ریاست الاباما کے سینٹ الیکشن میں صدر ٹرمپ کی جماعت کو 25 سال بعد شکست

جمعرات 14 دسمبر 2017 01:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) امریکی ریاست الاباما کے سینٹ الیکشن میں 25 سال بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ہار گئے۔

(جاری ہے)

ڈیمو کریٹ پارٹی کے امیدوار ڈگ جونز نے ری پبلکن کے امیدوار ر ائے مور کو شکست دی۔ اس انتخاب کے بعد سینٹ میں ری پبلکن کی برتری میں کمی واقع ہوئی ہے اب 100 ارکان کے ایوان میں ری پبلکنز کے 51 اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے 49 نمائندگان ہونگے۔

متعلقہ عنوان :