فلسطین کا معاملہ جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کے فورم پر بھی اٹھایا جائے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے ساڑھے چار سالوں میں بہت سے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پا لیا ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے میں کامیاب رہی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں سیاحت کی صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں متحد ہے۔ عوام ان کی پالیسیوں پر اعتماد کرتی ہے۔ ترکی میں او آئی سی کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلم امہ کے نمائندوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تجویز دی ہے کہ فلسطین کا معاملہ جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کے فورم پر بھی اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطین کے موقف کی حمایت کرتی ہے اور مسلم امہ کو ذاتی اختلافات سے الگ ہو کر فلسطین اور کشمیریوں کے حقوق کے یک نکاتی ایجنڈا پر کام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :