پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 00:21

پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،حد نگاہ صفر تک ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ):پنجاب میں موسم کروٹیں بدلنے لگا ،پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیاحد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم کروٹیں بدلنے لگا ۔گزشتہ دنوں برسنے والی بارشوں کے بعد صوبے بھر کا موسم مزید سرد ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں کو بھی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔جس کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے اورموٹر وے بھی کہین کہیں سے بندش کا شکار ہے ۔موٹر وے پولیس نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں تا کہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔