شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 01:21

شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2017ء) شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن پہنچنے کے بعد شہباز شریف اور وزیراعظم سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی رہائش گاہ پہنچے۔ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے شوکت سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی۔ شوکت عزیز کے صاحبزادے کچھ روز قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث لندن کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے تھے۔