ناقص غذااور ممنوعہ اشیاء خورونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون،4فوڈپوائنٹس سربہمر،ناقص انتظامات پر81ہزارروپے جرمانے

بدھ 13 دسمبر 2017 23:50

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کی فوڈ سیفٹی ٹیمز کا ملاوٹ ،ناقص غذااور ممنوعہ اشیاء خورونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاںکرتے ہوئے 4 فوڈ پوائنٹس کوغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہر ،ناقص انتظامات پر 81000روپے کے جرمانے اوربھاری مقدار میں ناقص غذا اور گٹکا تلف کر دیاگیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ کیپٹن (ر) سعید لغاری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کو دی گئی سابقہ ہدایا ت پر عمل نہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سیل اور جرما نے کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ"گٹکا فری پنجاب --" مشن کے تحت ملتان شہر اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے تین بیکریز اور لیہ میں ایک گٹکا پان شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ تین بیکریز داتا سوئیٹس اینڈ بیکرز،ابرار نیو ریواڑی سوئیٹس ،نیووی آئی پی ریواڑی سوئیٹس اینڈ بیکرزاور لیہ میں عمیر پان شاپ کو سابقہ طور پر دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،حشرات کی روک تھام کے مناسب انتظامات نہ ہونے اور بھاری مقدار میں گٹکا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیز مختلف فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوںکی خلاف ورزی کرنے پر 81ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید کاروائیوںمیں 5500ساشے گٹکا،42کلو گرام بچی کھچی ناقص غذاء،6کلوگرام نان فوڈ گریڈ کلر،9کلو گرام کھلا کیچپ،35لیٹر رینسڈ آئل،75لیٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس،5.5کلو گرام مٹھائی اور 3کلو گرام زائدالمیعاد مصالحہ جات موقع پر تلف کیے گئے۔