سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں کوڑے، کر کٹ کی تلفی اور شا ہر ائو ں پر صفا ئی آ پر یشن شر وع کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:50

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں کوڑے، کر کٹ کی تلفی اور شاہرائوں پر صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ روز منیجر آپریشنز محمد عثمان اور انوار الحق کی زیر نگرانی میٹرو روٹس اور شاہرائوں پر صفائی آپریشن کیا گیا۔ صفائی آپریشن میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کے ذریعے کی کئی سومن کوڑا تلف کیا گیا۔

سالڈوسیٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں چوکوں اور چوراہوں پر کوڑ ے دان رکھوا دئیے گئے ہیں تا کہ شہری گلی محلوں میں کوڑا پھیلانے کی بجائے کوڑ ے دان کو استعمال کر یں۔ اس موقع پر آ پر یشن منیجر محمد عثمان اور انوار الحق نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کا رکردگی بہتر بنا نے کیلئے ملازمین کی بائیو میٹر ک سسٹم کے تحت حا ضر ی یقینی بنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

خاکروب و صفا ئی عملہ شہر بھر میں چو کو ں اور سٹر کو ں پر روزا نہ صفائی اور چھڑکا ئو کر رہاہے ۔صا ف دیہا ت پروگر ام کے تحت تما م یونین کونسلو ں میں صفا ئی مہم جا ری ہے ۔اب شہر کو صاف ستھر ابنا نے میں ہر ایک کو ذ مہ دا ر ی نبھا نی ہو گی ۔صا ف ستھر ے ما حو ل میں زندگی بسر کر نا ہر ایک شہر ی کا حق ہے ۔بیما ریوں اور جر اثیم سے پا ک ماحو ل فر اہم کر نے کیلئے انتظا میہ ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :