Live Updates

عمران خان اورپرویزخٹک نے آخرکارنوازشریف کے ترقیاتی اوردوررس ثمرات کے منصوبوں کا اعتراف کر لیا،کراچی میںامن کاقیام،گرین لائن ٹرین منصوبہ اور25ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ قائدمحمدنوازشریف کاکارنامہ ہے،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی مختلف وفودسے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 23:40

عمران خان اورپرویزخٹک نے آخرکارنوازشریف کے ترقیاتی اوردوررس ثمرات ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر،پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے آخر کار نواز شریف کے ترقیاتی اور دور رس ثمرات کے منصوبوں کا اعتراف کر لیا ہے، وہ ان کے منصوبوںسے متاثر ہو کر خود اسی طرز پر منصوبوں کا اجراء کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے اقتصادی راہداری کی بھرپور مخالفت کرنیوالے آج اسی اقتصادی راہداری کے راگ الاپ رہے ہیں، یہ تاثر دینے والے کہ اقتصادی راہداری میں خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں آج خود اعتراف کر رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا اقتصادی راہداری کے ثمرات سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا استفادہ کریگا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میںامن کا قیام، گرین لائن ٹرین منصوبہ اور25ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ بھی قائد محمد نوازشریف کاکارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس کراچی میں مختلف وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں پختون کمیونٹی کے 100رکنی جرگہ، مسلم لیگ(ن) سندھ کے اہم رہنمائوں کا وفد اور بنگالی کمیونٹی کی تنظیم نے بھی وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔

انجینئر امیر مقام نے کہاکہ کراچی مسلم لیگی لیڈرشپ اورورکرز کراچی میں سیاسی خلاء پرکرنے کیلئے تمام وسائل و موثر پیمانے بروئے کار لائیں کیونکہ کراچی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کیلئے بڑی جگہ ومواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میںکئی دہانیوں سے بسنے والے بنگالی بھائیوںکے شناختی کارڈکے مسائل جائز ہے، انہیں حل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کروںگا، اوروں کے علاوہ پختونوںکابھی کراچی کے ترقی اور روشنیوں میں خون پسینہ شامل ہے،سب کوایک دوسرے کی قربانیوں کا قدر کرنا چاہئے۔ قبل ازیں انجینئر امیر مقام نے کراچی سے منتخب مسلم لیگ(ن)کے ممبرصوبائی اسمبلی ہمایوں خان کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی بھی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات