ایم ایم اے کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ،اگلے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 23:36

ایم ایم اے کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ،اگلے انتخابات میں بھر پور ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ) :کراچی میں مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں ایم ایم اے کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ،اگلے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی بحالی کےلئےمذہبی جماعتوں کےرہنماؤں کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانافضل الرحمان،سراج الحق،ساجدنقوی،علامہ ساجدمیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ اویس نورانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کومکمل طورپربحال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پر اتفاق کیا جائے گا۔ذمے داران اورعہدیداران کا اعلان ایک ماہ میں کیا جائے گا۔شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل میں علما اور مشائخ ونگ بنایا جائیگا۔انتخابی منشور کمیٹی فوری طور پر بنائی جائے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس معاملےکوجس طرح چھیڑا گیااس پرملک گیراحتجاج ہوگا اورعقیدہ ختم نبوت کے لیے ہرسطح پرجنگ لڑیں گے۔کشمیری عوام پرجوجارحیت کی جارہی ہے اس پربھی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :