دو خواتین ویگن کے نیچے آکر جاںبحق

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)بلو چستان کے علاقے ناگ ہائی وے روڈ پرویگن گاڑی نے دو خواتین کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں خواتین العزیز کوچ پرپنجگور سے کراچی جارہی تھیں۔

(جاری ہے)

مغرب کی نماز کے لئے کوچ سے اتر گئیں اسی دوران تیز رفتار ویگن نے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ دونوں خواتین کراچی مہاجر کیمپ کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔لاشیں ناگ ہسپتال منتقل کرکے بعدمیں دونوں لاشوں کو کراچی بھیج دیا گیا۔