سکھر پولیس کی کاروائیاں ، مختلف علاقوں سے 17 روپوش ملزمان ،10 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران 17 روپوش ملزمان سمیت 10 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کندھرا کے ایس ایچ او کندھراکی سربرای میں پولیس نے کاروائی کے دوران ایک روپوش ملزم علی محمد برڑوکو گرفتار کر کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل اور ایک پسٹل بھی برآمدکر لی جبکہ موٹرسائیکل اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ، روہڑی پولیس نے کاروائی کے دوران 3 روپوش ملزمان محمد حسن، محمد ابراہیم، ممتاز چوھان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی گئی ایک موٹرسائیکل برآمد کر کے موٹرسائیکل اصل مالک کے حوالے کردی ،ضاگوٹ پولیس تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان رستم مھر، علم الدین،ملوک مھر،اشرف مھر، علی خان ، قلندر بخش ، فاضل مھر کو گرفتارکر لیا ، سنگرار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزمان نعیم کلھوڑواور ممتاز کو تھانہ دبر پولیس نے اشتہاری ملزمان قادر بخش ، ربنواز کاندھڑو، عجب بہارو، کو جبکہ تھانہ بائیجی شریف پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے روپوش ملزمان عبدالغفار سیال، لطف اللہ ، منظور، عبدالخالق، محمد علی سیال کو گرفتار کر لیا، تھانہ سدھوجا پولیس نے کارروائی کے دوران روپوش ملزمان محمد علی اور علی محمد ولد محمد حسن تیغانی کو جبکہ تھانہ پنوعاقل پولیس نے روپوش نذیراحمد اندھڑ ، منٹھار میرانی، ممتاز، دیدار، برکت میرانی، سعید سومرو کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت دیگر چوری کیا گیا مال برامد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :