سکھر بورڈ کی جانب سے نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی فارمز کی وصولی کی آخری تاریخ مقرر

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے متعلقہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ایس ایس سی پارٹI II-(نویں ودسویں جماعت) کے ریگیولر اور پرائیویٹ اہل امیدواروں سے سالانہ امتحان برائے 2018کے لئے امتحانی فارم وصول کر نے کے لیی12 جنوری 2018 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے موجب12جنوری 2018 کے بعد کسی بھی امیدوار سے امتحانی فارم قابل قبول نہ ہوگا۔