شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے دوجوانوں کی شہادت پر تعزیتی اجلاس ، شہداء کو خراج عقیدت

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے دوجوانوں کی شہادت پرایک تعزیتی اجلاس منعقد ہو اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اورپاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعاکی گئی۔

جاری کرد ہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، شریف ڈاڈا، زبیر قریشی، سید محمد شاہ، پرویز چنہ، ظہیر بھٹی، منیر میمن، عبدالقادر شیوانی، بابو فاروقی، ڈاکٹر سعید اعوان،لالہ یاسر، صداقت خان، بابا جھنڈے شاہ، عبدالباری انصاری، معراج وارثی ، فخرالدین عباسی و دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت۔

(جاری ہے)

صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی لاوزال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت ملک و قوم کیلئے سرمایہ حیات ہے، ہم شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی تاجر برادری اور بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپہ سالاری میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں دہشتگردوں کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔ ہر پاکستانی کو افواج پاکستان کی قربانیوں پر ناز ہے۔

متعلقہ عنوان :