وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلع گھوٹکی کی عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے دو روز میں تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے، ڈی سی گھوٹکی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ضلع گھوٹکی کی عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے دو روز میں تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈائریکٹر ایریا واٹرسمیت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سی ایم اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اجلاس منقعد کیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ضلع گھوٹکی کے کون سے علاقوں میں پینے کے پانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسر تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطے میں رہ کر واٹر سپلائی سکیموں، ڈرینیج و سیوریج نظام، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام، ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ نظام و آبپاشی کینالوں کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ تیار کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر ایریا واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ صنعتی اداروں و شہروں کا گندہ پانی کون سے کئنالوں میں چھوڑا جارہا ہے اس حوالے سے ایک دن میں تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے کی صنعتی اداروں کا زہریلا پانی اور شہروں کا گندہ پانی کو کیسے چھوڑا جائے تاکہ نقصان نہ ہو۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران کو ہدایت کہ وہ ضلع بھر کی سرووے کرکے رپورٹ فراہم کریں کہ ضلع کے کون سے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت نہیں اور لوگوں کو پانی کیسے فراہم کیا جاسکتا ہے تاکہ تمام پروپوزل حکومت سندھ کو فراہم کیے جاسکیں۔

انہوں نے سی ایم اوز کو بھی ہدایت کی کہ شہروں کا گندہ پانی نیکال کرنے کے حوالے سے کئنالوں کے بجائے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنے کے حوالے سے رپورٹ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ افسران ضلع کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :