شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پھول لگانے کی مہم کا افتتاح

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کے انتظامی بلاک میں پھولوں کا پودا لگا کر پھول لگانے کی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ پھولوں کے پودے لگانا ایک صحتمندانہ سرگرمی ہے۔ پھولوں کو باغات میں بہت اہمیت حاصل ہے۔

پھول لگانا ایک فن تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پریونیورسٹی کو خوبصورت بنانے کیلئے پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔ پروفیسر احسان علی سومرو چیئرمین پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن نے وائس چانسلر کو اس مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پھول خوبصورت گملوں میں لگائے جارہے ہیں۔ یہ گملے یونیورسٹی کے مرکزی دروازوں اور اہم مقامات پر رکھے جائیں گے تاکہ کیمپس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کوآرڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، سید مہدی شاہ راشدی ناظم ِ امتحانات، انجینئر غلام مصطفی شیخ، اعجاز علی سیال پلانٹیشن آفیسر، عمران علی سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔