محکمہ اطلاعات خیرپور کا تعزیتی اجلاس

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) محکمہ اطلاعات خیرپور کا تعزیتی اجلاس ضلعی اطلاعات آفیسر سید ساجد حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اسٹاف اراکین نے شرکت کی اجلاس میں پریس کلب خیرپور کے سینئر صحافی و نجی اخبار کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد حسن پھلپوٹو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔