ڈی سی خیرپور نے سوئیٹ ہوم ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ( آج) طلب کرلیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین پاکستان سوئیٹ ہوم خیرپور محمد نواز سوہو نے سوئیٹ ہوم ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس(آج) 14 دسمبر کی صبح 11 بجے ڈی سی آفس کے دربارہال میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجسٹس سید علی اسلم جعفری، اے ڈی سی ٹو، اے سی خیرپور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، ایم ایس خیرپور میڈیکل کالج اسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہیڈ کوارٹر اور وی اے ، خان محمد ، حاجی لالا عبدالغفار شیخ، ایڈوکیٹ مجاہد حسین راجپوت، منیر احمد منگی، الطاف احمد میمن، قطب الدین شیخ، اصغر علی شیخ، چودھری محمد بشیر آرائیں اور دیگر اراکین شرکت کریں گے ۔