حکومت بلوچستان کی جانب سے فلاحی ادارے انڈس ہسپتال کے تعاون سے گڈانی جیل میں اسیران کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات کا آغاز

بدھ 13 دسمبر 2017 23:15

کوئٹہ۔ 13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) حکومت بلوچستان کی جانب سے فلاحی ادارے انڈس ہسپتال کے تعاون سے گڈانی جیل میں اسیران کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے ۔سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے سہ روزہ موبائل یونٹ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں سابق سینیٹروچیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید بلوچ، جیل سپرنٹنڈ نٹ سلیم ترین ، اسسٹنٹ جیلر ذاکر چاکر، ڈی ایچ او غلام فاروق ہوت، آرایچ سی گڈانی کے انچارج ڈاکٹر یونس بلوچ ، صوبائی منیجر ٹی بی پروگرام ، ٹیکنیکل منیجر ٹی بی پروگرام ،پراونشل ایڈز کنٹرول پروگرام منیجر، مرسی کور بلوچستان کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر سعیداللہ ،لسبیلہ بارایسوسی ایشن کے ممبر خورشید رند،اقلیتی رہنما انیل کمار اور مختلف این جی اوز نمائندوںنے شرکت کی ، گڈانی جیل دورے کے موقع پر پراونشل منیجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر سلطان لہڑی اور ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے پروگرام منیجر دائود خان نے سینیٹر کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوائنٹ ایڈونچرموبائل یونٹ کا انعقاد کیاگیا ہے انڈس ہسپتال کی جانب سے فراہم کی گئی موبائل یونٹ میں تنصیب ڈیجیٹل ایکسرے مشین ، جدید ترین اسکرین ٹیسٹ کے ذریعے مرد وخواتین قیدیوں کے سینے کے ایکسرے کئے جارہے ہیںاور بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس بی وسی کی اسکریننگ بھی جارہی ہے صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کی کاوشوں سے نیشنل ٹی بی پروگرام اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ادویات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان میں ٹی بی کے امراض کی روک تھام کیلئے ایک سوانیس تشخیصی مراکز قائم اور ( 37)جین ایکسپرٹ مشینیں مختلف اضلاع کے ڈی ایچ کیوز کو فراہم کردی گئی ہیں بلوچستان کے تمام جیلوں ، کول مائنز ، ریکوڈک ، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سمیت مختلف جگہوں پر بھی جوائنٹ ونچر یونٹس کا انعقا د اور محنت کشوں کی بلڈاسکریننگ اور علاج معالجے کی تمام سہولیا ت فراہم کردی جائینگی ، اور کونسلنگ ہیلتھ سیشن کا انعقاد بھی کیا جائیگا،جیل سپرنٹنڈنٹ گڈانی سلیم ترین نے سینیٹر کو بتایاکہ قیدیوں کی اصلاح اور انھیں معاشرے کا فائدہ مند شہری بنانے کیلئے خصوصی طورپر توجہ دی جارہی ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ جیل کو اصلاح کے مرکز میں تبدیل کریں ،حکومت کی جانب سے ماہانہ ستر ہزار روپے کی ادویات ایم ایس ڈی کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں لیکن ہماری ضروریات کے مطابق ناکافی ہیں سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد بلوچستان کو جدید سہولیات سے مزین پانچ موبائل یونٹس فراہم کی جائیں گے بلوچستان کے ہردوردراز علاقے تک موبائل ہیلتھ یونٹ کی رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انڈس ہسپتال کے تعاون سے بلوچستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ماڈل منصوبہ ہے بلوچستان کی جیلوں کے اسیران سمیت تپ دق کے امراض میں مبتلاء ستائیس ہزار مریضوں تک رسائی اور انھیں مفت علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت صوبائی محکمہ صحت کے ساتھ ملکر انڈس ہسپتال جیسے فلاحی اداروں کی خدمات سے بھر پور انداز میں استفادے کیلئے ورک پلان تیار کریگی،انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جیلوں کے قیدیوں کی اسکریننگ کے بعد جیل اسٹاف اورانکے اہلخانے کی بھی بلڈاسکریننگ کی جائیگی،ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ بلوچستان میں غربت بہت ذیادہ لیکن یہاںہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے کے بھرپور مواقع ہیں ہم نے تہیہ کیا ہے کہ بلوچستا ن کے جیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی اقدامات اٹھائیں گے آج بلوچستان کی گڈانی جیل میں جوائنٹ وینچر یونٹ کی سہ روزہ کیمپ کے انعقاد کا اعزاز کرنے والے تمام اسٹک ہولڈ اور فلاحی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوںنے اس عظیم کام کا آغاز پسماندہ صوبے کی جیل سے کیا ہے انشاء اللہ اسے آگے بڑھائیںگے اور قیدیوں کی ذہنی تربیت کیلئے سائیکو تھراپسٹ کی ٹیم کی بجھوانے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :