ضلع بھر میں نو عمر رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

بدھ 13 دسمبر 2017 23:15

رحیم یار خان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں نوعمر رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری مزید6نوعمر رکشہ ڈرائیور گرفتار مالکان فرار پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع رحیم یارخان میں بھی نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف پولیس کی جانب سے کریک ڈائون کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پولیس نے کریک ڈائون کے دوران مزید6نوعمر رکشہ ڈرائیور عرفان، ادریس، یٰسین، عمر، وقار احمد اور عمران کو رکشہ سمیت گرفتارکرلیا جبکہ اس موقع پر رکشہ مالکان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گرفتار نوعمر رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی جبکہ تحویل میں لیے گئے رکشہ بھی تھانوں میں بندکردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :