رحیم یار خان کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ بدستور جاری

بدھ 13 دسمبر 2017 23:15

رحیم یار خان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)رحیم یارخان اورا س کے نواحی علاقوںمیں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بدستور جاری خاتون سمیت 5 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ 2دیگر متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زرائع کے مطابق قذافی کالونی کی رہائشی60سالہ ممتاز بی بی، تاج گڑھ کے رہائشی70سالہ عبدالمجید، مئومبار ک کے رہائشی30سالہ حاجی احمد، کشمور (سندھ)کے رہائشی50سالہ ریاض احمد اور چک6پی کے رہائشی50سالہ وریا کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود متاثرہ افراد جانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے، اسی طرح مزید2متاثرہ افراد جمالدین والی کی رہائشی40سالہ پروین بی بی اورخان پور کے رہائشی68سالہ محمد سعید کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان متاثرہ افراد کو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔