ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینکڑوں ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج

بدھ 13 دسمبر 2017 23:15

رحیم یار خان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ٹریفک پولیس رحیم یار خان نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں گاڑیوں کے چالان کر کے قومی خزانہ میں 2 کروڑ ، 48 لاکھ ، 95 ہزار ایک سو روپے جمع کروائے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینکڑوں ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ۔ سارجنٹ شکیل احمد جرمانوں اور سارجنٹ نورالدین زنگی مقدمات درج کرنے میں ضلع بھر میں نمبر ون ۔

متعدد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور ڈرائیورز کے لائسنس معطل کر دئیے گئے ۔اٹھاون ہزار چھ سو ستانوے چالان کئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد اصغر نے یکم جنوری 2017 تا 30 نومبر 2017 تک گیارہ ماہ کی ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانیں کی خلاف ورزی کی تفصیلات بتاتے ہوئے بیان کیا کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی حکمرانی اور عوام کے سفر کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر بلاتفریق و تاخیر قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 58 ہزار 697 چالان جاری کئے جس میں اے سی نان اے بسوں کے 10ہزار نو سو سنتالیس چالان ، ٹینکرز کے 106 چالان ، فلائنگ کوچز کے 795 چالان ، ٹریکٹر ٹرالیوں کے 6 ہزار 258 چالان ، ٹرالرز و ٹرکوں کے 1470 چالان ، پک آپس کے 490 چالان موٹر سائیکل و رکشوں کے 40 ہزار 945 چالانات و دیگر شامل ہیں ۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چالانات کی مد میں قومی خزانہ میں 2 کروڑ ، 48 لاکھ ، 95 ہزار ایک سو روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے 38 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور 252 ڈرائیورز کے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس بھی متعطل کروائے ہیں ۔ جبکہ اسی دوران سنگین خلاف ورزیوں پر سینکڑوں ڈرائیورز کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا اور ان کے خلاف تیز رفتاری ، غیر قانونی و غیر محفوظ گیس سیلینڈرز ، پٹرول کین سے گاڑی چلانے اور ون ویلنگ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

چوہدری محمد اصغر نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے سارجنٹ شکیل احمد نے 4550 چالان کر کے قانون شکنوں کو 4 لاکھ 13 ہزار 350 روپے جرمانہ کیا ، 32 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کروایا ، 109 ڈرائیونگ لائسنس اور 5 روٹ پرمٹ معطل کروا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سارجنٹ حافظ نورالدین زنگی شاہ نے ضلع بھر میں سب سے زیادہ 57 قانون شکن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے ، 34349 چالان ٹکٹ جاری کئے جس سے 2 لاکھ 53 ہزار 50 روپے کا جرمانہ خزانہ سرکار میں جمع کروایا گیا ، 24 ڈرائیونگ لائسنس 3 روٹ پرمٹ معطل کروا کے مقدمات درج کروانے کی کیٹگری میں پہلے نمبر پر رہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان دو افسران کے علاوہ سارجنٹس جام ریاض احمد ، محمد ارشد ، محمد امجد ، منیر اسلم اور عاشق حسین کی قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنا کر قانونی کارروائی اور مشکلات سے بچ سکتے ہیں ان کارروائیوں کا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ اور قانون کی بالادستی قائم رکھنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :