ڈپٹی کمشنر کا خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں مختلف یونین کونسل کا دورہ

بدھ 13 دسمبر 2017 23:15

رحیم یار خان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا۔انہوں نے یونین کونسل کوٹ کموں شاہ، بلاقی والی ، امین گڑھ سمیت دیگر کا دو رہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے پہلے مرحلہ میں تمام دیہات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بعد ڈمپنگ سائٹس تک پہچانے کا ٹارگٹ ہر صور ت حاصل کیا جائے اور اس سلسلہ میں چیئرمین یونین کونسل سمیت سیکرٹر ی یونین کونسل عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صا ف دیہات پروگرام کے تحت ضلع کی 139یونین کونسلوں میں کوڑا کرکٹ کی تلفی اور دیہات کی صفائی کے اقدامات شروع ہو چکے ہیںجس میں چیئرمین ضلع کونسل سمیت دیگر ارکان کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کوٹ کموں شاہ ، چیئرمین یونین کونسل و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے دیہی علاقوں کی صفائی کے لئے شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں اور سالہا سال سے دیہی علاقوں میں موجود گندگی کی ڈھیروں کو بہتر انداز سے تلف کیا جا رہا ہے جس سے دیہاتوں کی گلیاں او ربازار بھی نا صر ف کشادہ بلکہ صاف ستھرے ہو رہے ہیں اور عوامی سطح پر بھی اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ادارے محنت و لگن سے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین و عمائدین علاقہ کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :