مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ، 1.9میگا واٹ کی دوٹربائین کو آزمائشی طور پر فنکشنل کردیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:14

سیالکوٹ ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا ، 1.9میگا واٹ کی دوٹربائین کو آزمائشی طور پر فنکشنل کردیا گیا اور منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ پر ڈال دی گئی ‘حکومت پنجاب کے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی مرالہ بیراج کے قریب اًپر چناب کنال پر تعمیر کی جانے والے مرالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے منصوبے کی تکمیل پرمجموعی طور 3ارب 97کروڑ 23لاکھ روپے لاگت آئی،1.9میگا واٹ کی چارافقی شافٹ ریگولیٹڈ کپلان ٹربائین پر مشتمل اس منصوبے کی بجلی کی مجموعی پیدواری صلاحیت 7.64میگا واٹ ہے ‘وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جلد اس منصوبے کاباقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

سیکرٹری انرجی پنجاب اسد رحمن گیلانی نے آج مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر منصوبے کی کنٹریکٹر چینی کمپنی سائنوٹیک کے کنٹری ہیڈ مسسٹر واؤ اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے منصوبے کی تکمیل اور آپریشن کے حولے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 7.64میگا واٹ کے اس منصوبے سے سالانہ 50GWh(50.3ملین یونٹ) بجلی کی جنریشن ہوگی جو کہ نیشنل گرڈ پر ڈالی جائے گی اور اس مقصد کیلئی11ہزار کلو واٹ کی 1.5کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے جس کوپہلے سے موجود 66kV مرالہ گرڈ اسٹیشن سے منسلک کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری انرجی کیپٹن (ر) زاہد ممتاز، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید، جنرل مینیجر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی محمد یعقوب، جی ایم پی پی ڈی جی ایل کنٹریکٹ احسان الحمید، پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ معین الدین ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس، کنٹری ہیڈ سائنو ٹیک (کنٹریکٹر ) مسٹر واؤ، سی ای او او اینڈ ایم انٹرنیشنل سروسزندیم ملک اور ریذیڈنٹ انجینئر طارق محمود کے علاوہ محکمہ آبپاشی اورگیپکو کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

سیکرٹری انرجی پنجاب اسد رحمن گیلانی نے بتایا کہ اس منصوبے سی50.3ملین یونٹ سالانہ جنریشن ہوگی ۔بعد ازاں انہوں نے مرالہ ہائیڈرو پاور ہاؤس، اپ / ڈاؤن سٹریم سپل وے ، کنٹرول / ٹرانسمیشن روم کا دورہ کیا اور منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز سے ملاقات کی ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سیکرٹری انرجی کوبتایا کہ اس منصوبے ے آپریشن اور مینٹینس کی ذمہ داری بذریعہ بٹنگ او اینڈ ایم کمپنی کے سپرد کی گئی ہے ۔

سیکرٹری انرجی پنجاب اسد رحمن گیلانی نے آپریشن مینیجر و مینٹینس کو ہدایت کی کہ مرالہ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے گرین ایریا پر شجر کاری کی جائے اور یہاں پر وزیٹرز کی تفریح کیلئے منصوبہ بنایا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جلد اس منصوبے کیلئے افتتاح کیلئے تشریف لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :