آرٹس کونسل کے زیر ا ہتمام آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب 16دسمبرکوہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:14

سرگودھا ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سرگودہا آرٹس کونسل کے زیر ا ہتمام آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فلم ’’ سیلوٹ ‘‘ دکھانے اور شمعیں روشن کرنے کی تقریب 16دسمبر سہ پہر چار بجے سول ڈیفنس ہال سرگودہا میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈ پٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ ہوںگے جبکہ یونیورسٹی آف سرگودہا گجرات کیمپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وارث ندیم وڑائچ مہمان اعزازہوںگے۔