شہدائے پولیس اور طبی موت وفات پانے والے پولیس افسران کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر

بدھ 13 دسمبر 2017 23:14

گوجرانوالہ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس اور طبی موت وفات پانے والے پولیس افسران سمیت ریٹائیرڈ ہونیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے ۔شہدائے پولیس اور طبی موت وفات پانے والے پولیس افسران کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

ان کے جواں سالہ بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی بھی کیا جا رہا ہے ۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران بارہ پولیس افسران کے بچوں کو فیملی کلیم پر محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں نئے بھرتی ہونے والے کنسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے اور انہیں بھرتی کے آرڈر دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بھرتی ہونے والوں میں سب انسپکٹر منصب علی کا بیٹا کنسٹیبل اسد حیات ، اے ایس آئی عباس خاں کابیٹا مجاہد رضا خاں، کنسٹیبل قیصر محمود کا بیٹاآفاق قیصر، کنسٹیبل لیاقت علی کا بیٹا محمد آصف، کنسٹیبل محمد اشرف کا بیتا عدنان اشرف ، کنسٹیبل قربان علی کا بیٹا چاند علی،جاوید اقبال کا بیٹا آفاق جاوید ،کنسٹیبل انور علی کا بیٹا سفیان علی ،کنسٹیبل محمد ریاض کی بیٹی نتاشہ ریاض ،کنسٹیبل محمد اکرم کا بیٹا محمد وسیم اکرم،کنسٹیبل محمد الطاف کا بیٹا آفتاب حسین ،سرفراز خان کا بیٹا سلمان خان وغیرہ شامل ہیں ۔

بھرتی ہونے والے کنسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں ۔ زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دئیے جائیں۔ ظلم، زیادتی ،طمع اور لالچ سے دور رہا جائے ۔شائستگی اور عزت و احترام سے شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :