زرعی یونیورسٹی میںپاکستان سوسائٹی فار ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیراہتمام موسم خزاں کے پھولوں کی تین روزہ نمائش آج سے شروع ہوگی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:14

فیصل آباد۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبا دمیں پاکستان سوسائٹی فار ہارٹیکلچرل سائنسز کے زیراہتمام موسم خزاں کے پھولوں خصوصاً گل دائودی کی تین روزہ نمائش کل 14دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کلیہ زراعت کے وسیع لان میں انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسز کے نوجوان طلبہ و طالبات اور شہر کے تعلیمی اور صنعتی اداروں کی طرف سے گل دائودی‘ کٹ فلاور‘ ہائوس پلانٹس‘ لان کی سجاوٹ‘ پینٹنگ‘ فوٹو گرافی‘ فلاورارینج منٹ ‘ فروٹ و ویجی ٹیبل آرٹ مقابلے اور خزاں کے پھولوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :