بنگلہ دیش میں خواتین کے خلاف فتویٰ دینے پر امام مسجد گرفتارکر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 23:07

بنگلہ دیش میں خواتین کے خلاف فتویٰ دینے پر امام مسجد گرفتارکر لیا
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ):بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں پولیس نے خواتین کے خلاف فتویٰ دینے پر امام مسجد گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے خلاف غیر ضروری فتویٰ جاری کرنے والے امام مسجد کو مسجد کے پانچ ذمہ داران کے سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس چیف عبدالخالق نے بتایا کہ مذکورہ مسجد کے امام نے جمعے کی نماز کے بعد خواتین کے گھر سے باہر نکل کر کام کرنے کے خلاف فتویٰ دیا تھا اور اسے حرام قرار دیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ انہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر فتوے سے متعلق اعلانات بھی کیے۔گرفتار کیے گئے 6 افراد کے خلاف اسپیشل پاور ایکٹ 1974 (متنازع فوجی عدالت) کے تحت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی میں 2001 میں فتویٰ دینے پابندی عائد کی گئی تھی۔