Live Updates

پی ایس پی کے سربراہ نے عمران خان سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 22:40

پی ایس پی کے سربراہ نے عمران خان سے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ) :پی ایس پی کے سربراہ مصظفیٰ کمال نے عمران خان نے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے بھی کسی خفیہ ماقات کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق کچھ دیر پہلے نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے عمران خان کی قیادت میں پاک سر زمین پارٹی کی قیادت سے دبئی میں خفیہ ملاقات کی ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصظفیٰ کمال نے عمران خان نے خفیہ ملاقات کی تردید کر دی،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے بھی کسی خفیہ ماقات کی تردید کر دی۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی قیادت کی عمران خان سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔عمران خان سےدبئی میں ملاقات کی خبربےبنیادہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے بھی مبینہ خفیہ ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سےپاک سرزمین پارٹی کی قیادت کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔دبئی میں عمران خان ،پی ایس پی قیادت کی ملاقات کی خبردرست نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات