نیب نے جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور کی سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) نیب نے جسٹس ریٹائرڈ شاہ خاور کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دستخطوں سے جاری ہوا۔ نیب آرڈیننس کی دفعہ 8 سی کے تحت حاصل اختیارات چیئرمین نیب نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے یہ سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کرپشن سکینڈل کی سماعت میں نیب کی طرف سے دلائل دینے کیلئے شاہ خاور کو ذمہ داری سونپی ہے کیونکہ وفاقی حکومت نیب پراسیکیوًٹر جنرل تعینات کرنے پر راضی ہی نہیں ہے۔

نیب آرڈیننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہ خاور کو سپیشل پراسیکیوٹر نیب تعینات کیاہے تاکہ وہ حدیبیہ پیپر ملز مدمہ میں سپریم کورٹ میں دلائل دے سکے۔

متعلقہ عنوان :