دعمبر تک حکومت نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ نہ کیا تو 31دسمبر کو احتجاج کریں گے، شاہ جی گل آفریدی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ 30دسمبر تک حکومت نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ نہ کیا تو 31دسمبر کو احتجاج کریں گے۔ بدھ کے روز نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ 70سالوں سے فاٹا کے علاقے میں پرانا نظام چل رہا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر حکومت فاٹا اصلاحات کیلئے تیار تھی مگر حکومت نے آخری وقت میں فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے سے نکال دیا۔

جے یو آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انضمام ہوجاتا تو ہم بھی لعنت نہیں کریںگے۔ اس پر جمعیت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس وقت بھی قبائلی نظام سندھ ، بلوچستان اور ڈی آئی خان میں چل رہا ہے ۔ مگر فاٹا میں یہ نظام فیل ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ 2013کے الیکشن میں ہم سب نے نعرہ لگایا کہ فاٹا کو ہم قومی دھارے میں شامل کریں گے ۔

(جاری ہے)

فاٹا کے 19پارلمانی اراکین ایک نقطہ پر متفق ہیں اسلئے فاٹا علیحدہ صوبہ بن ہی نہیں سکتا ۔

فاٹا کے 19رکنی پارلیمانی اراکین نے مہابدہ کیمر کے ۔۔ نواز شریف کے پاس گئے اور بات چیت کی ۔ قبائلیوںکا ہر سیاسی جماعت پر ؔحق بنتا ہے قبائلیوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیے۔ چاہے وہ جیتے ہیں یا نہیں۔ آئین سب قبائلیوں کے حق میں کام کریں۔ قبائلیوؔن کو وہی حق دیں جیسے لاہور و کراچی اور کوئٹہ و پشاور کو حاصل ہے اور قبائلیوؔؔں کو قومی دھارے میںؔ شامل کرائیں۔ شاہ جی کا مزید کہنا تھا کہ 30دسمبر تک حکومت قبائلیوں کو حق نہین دیتی تو 31دسمبر کو تمام سیاسی جماعتوؔں سے ملکر اؔحتجاج کریں گے ۔ او راپنے حق کیلئے آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :