وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی سے لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

بدھ 13 دسمبر 2017 23:04

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی سے لندن پہنچ گئے ، نواز شریف سے ملاقات ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ترکی سے لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی استنبول سے لندن کے لٹن ایئرپورٹ پہنچے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمرا ہ ہیں شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات اور کلثوم نواز کی عیادت کے بعد وطن روانہ ہوں گے ۔