کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی غیر معیاری صفائی ، زائد المعیاد ، ناقص اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائی ، راحت بیکرز پشاور رو ڈ کا کچن سربمہر

راحت بیکرز کو1لاکھ روپے جرمانہ سمیت دیگر کاروائیوں میں دکانداروںکومجموعی طور پر 2لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے غیر معیاری صفائی ، زائد المعیاد،ناقص اور مضر صحت اشیائے خور و نوش کے خلاف کاروائی میں راحت بیکرز پشاور روڈکا کچن سربمہر (سیل) کر دیا ہے علاوہ ازیںراحت بیکرز کو1لاکھ روپے جرمانہ سمیت دیگر کاروائیوں میں دکانداروںکومجموعی طور پر 2لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اطلاعات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ فوڈ نے زائد العیاد اور مضر صحت اشیائے خورونوش اور غیر معیاری صفائی پرراحت بیکرز پشاور روڈ کو 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے بیکری کا کچن (سربمہر)سیل دیا ہے اسی طرح پیزا سکوائر کو 30ہزار روپے، وائوٹیک اوے بیکرز 50ہزار روپے جبکہ کرنچیز فاسٹ فوڈ ویسٹریج بازار کو 50ہزار جرمانہ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کھانے پینے کے مختلف نمونے تجزیہ کے لئے ٹیسٹ لیبارٹری بھجو ادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :