Live Updates

ڈینگی ٹر مپ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 دسمبر 2017 22:25

امریکہ کی طرف سے یروشلیم کو دارالخلافہ تسلیم کر لینا یقینا فلسطینیوں کی جدو جہد پر ایک طمانچہ ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے بلکہ کشمیر ،فلسطین سمیت اپنی جنگ لڑنے والی اقوام کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ترکی نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

جو اس وقت جاری ہے۔ جس میں پاکستان سمیت 57 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ یہ خوش آئین ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی اس اجلاس میں شرکت کر ر ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت ،انکی عالمی سیاسی بصیرت اور بین الاقوامی تعلقات عامہ میں دلچسپی کا ایک نمایاں ثبوت ہے۔

(جاری ہے)


وزیر اعلیٰ پنچاب نے کشمیر اور فلسطین سمیت ہر دکھی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔جب کبھی بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی دہجیاں اڑائی گئی یا فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ ستم کے شکار ، ان دکھی انسانوں کے لئے آواز بلند کی۔ بات سری نگر پر حملے کی ہو یا غزہ پر ، روہنگیاں کے مسلمانوں کی یا پھر شا می پناہ غرینوں کی ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حق کا ساتھ دینے میں کبھی فرق نہیں کیا۔

ہمیشہ امت مسلمہ کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے ان مظالم کے خلاف سب سے پہلے بیان دینے والوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہی ہوتے ہیں۔یروشلیم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا امریکی صدر کے فیصلہ جب منظر عام پر آگیا، پاکستان میں اس وقت رات کا وقت تھا اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس فیصلے پر فوری ردعمل پیش کیا۔

فوری طور پر رات کے آخری پہر انکی ٹویٹ نے خواب غفلت کی نیند سوئے ہوئے باقی حکمرانوں کو بھی صبح اٹھ کر امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف بیان دینے پر مجبور کر دیا۔
حالیہ عشرے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ملک کی ایک بہترین سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی نڈر رہنما کے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو چین ، برطانیہ، ترکی اور عرب ممالک میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی پسند کرتی ہے بلکہ وہ ان
مما لک کے سیاسی رہنماوٴں کے بھی ہر دلعزیز سیاستدان ہیں۔ ان ممالک کے میڈیا میں انکا ذکر ایک بہترین ایڈمینسٹر اور سپیڈو پنجاب کے طور پر کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے، سرکاری محکموں میں اصلاحات ، انفراسٹریکچر کی بہتری اور خصوصی طور پر سی پیک پروجیکٹ کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر شہرت کے حامل ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر شہباز شریف کی عرب دنیا میں تعلقات عامہ، سفاررتکاری اور مسلم امہ کے مسائل اور حل پر انکی ایک گرفت سمجھی جاتی ہے۔

او آئی سی کے اجلاس کے لئے خصوصی دعوت نامہ اور ان کی شرکت انھی خصوصیات کا ایک شاخسانہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ہر قومی اور

بین الاقوامی فورم پر مسلم امہ کے لئے خاص کردار ادا کیا ہے او ر مسلمانان دشموں ِکی ہر للکار کا جواب دلیری سے دیا ہے۔

اسکی ایک واضح مثال پاکستان میں گذشتہ دنوں ٹرمپ حکومت کو للکارتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لئے یو ایس ایڈ کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہنے کا اعلان ہے۔ یہ خبر نہ صرف قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنی رہی بلکہ ٹرمپ حکومت کی ستم کا شکار اقوام نے بھی اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔
بین الاقوامی فورم پر مسلم امہ کے لئے خاص کردار ادا کیا ہے او ر مسلمانان دشموں ِکی ہر للکار کا جواب دلیری سے دیا ہے۔

اسکی ایک واضح مثال پاکستان میں گذشتہ دنوں ٹرمپ حکومت کو للکارتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لئے یو ایس ایڈ کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہنے کا اعلان ہے۔ یہ خبر نہ صرف قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنی رہی بلکہ ٹرمپ حکومت کی ستم کا شکار اقوام نے بھی اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔
امریکی صدر اپنی طاقت اور غرور کے نشے میں دھت ہو کر اس طرح کے فیصلوں سے کبھی کشمیر اور فلسطین سمیت مسلم امہ کے حقوق کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ یہ نا بھولیں ،ہر مظلوم قوم میں وزیر اعلیٰ پنجاب جیسا انصاف کی روشنی دیکھانے والا ایک لیڈر ضرور موجود ہوتا ہے۔ بلاشبہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلم امہ کے لئے ایک ڈینگی وائرس بن چکا ہے۔ جس کو نہ روکا گیا تو پوری مسلم امہ اس وائرس کا شکار ہو سکتی ہے لیکن خوش آئین بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس ٹرمپ ڈینگی کے خاتمے اور اس کے تدارک کے لئے ترکی میں ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں پہنچ چکے ہیں تاکہ مسلم امہ کو اس وائرس سے نجات دلائی جا سکے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات