Live Updates

تحریک انصاف 17 دسمبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی: سیدصمصام علی بخاری

اوکاڑہ میںہونے والاجلسہ تاریخی ہوگا، چیئرمین عمران خان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا

بدھ 13 دسمبر 2017 23:04

تحریک انصاف 17 دسمبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی: سیدصمصام علی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف 17 دسمبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی ، اوکاڑہ کا جلسہ تاریخی ہوگا اور چیئرمین عمران خان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، پی ٹی آئی اوکاڑہ کے رہنمائوں کی میٹنگ منعقد ہوئی ، میٹنگ کی صدارت سید صمصام علی بخاری نے کی ،میٹنگ میں اوکاڑہ کے صدر طارق ارشاد ، جنرل سیکرٹری محمدعارف خان لاشاری ،نواب طارق زمان بھٹی، میاںانور پاشا، چوہدری طارق ولی ،رائوطارق وحید، سٹی صدر طارق مجید ، پیر نوراللہ بودلہ نے شرکت کی ، اس موقع پر سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میںبُری طرح ناکام ہوچکی ہے ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں، غریب عوام کی خدمت کی کی بجائے اپنے پیاروں کو نوازا ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ جلسے کی تیاریوں کے لئے اوکاڑہ کے رہنمائوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںاور جوبڑی جاں فشانی سے کام کررہی ہے اور 17 دسمبر کو اوکاڑہ کا جلسہ تاریخی ہوگااور جس میں عوام جوش و خروش سے شرکت کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات