Live Updates

عمران خان کی مصطفیٰ کمال سے دبئی میں خفیہ ملاقات ، پی ایس پی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش کا اظہار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 22:19

عمران خان کی مصطفیٰ کمال سے دبئی میں خفیہ ملاقات ، پی ایس پی کا پی ٹی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی ، پی ایس پی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش کا اظہارکر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کی سربراہی میں دبئی میں پاک سرزمین پارٹی کے وفد سے خفیہ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی کے وفد کی قیادت مصطفیٰ کمال نے کی جبکہ انیس قائم خانی اور رضا ہارون اسکا حصہ تھے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے وفد میں عمران خان ، جہانگیر ترین اور علی زیدی شامل تھے ۔ پی ایس پی قیادت نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش کا اظہارکر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ابھی اتحاد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ دیگر آپشنز پر غور و فکر جاری ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ،پاک سر زمین پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر زور دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات