کیلنڈرسال2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی خالص سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی 2.5فیصد کمی کی نسبت1.8فیصداضافہ

بدھ 13 دسمبر 2017 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) کیلنڈرسال2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی خالص سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی 2.5فیصد کمی کی نسبت1.8فیصداضافہ ہوا ہے تاہم زیرتبصرہ عرصے میں بینکوں کی کارپوریٹ سیکیورٹیز میں 2.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینکاری ماہرین کاکہناہے کہ بینکنگ سیکٹر کیلئے اگرچہ خطرات موجود ہیں تاہم اگر بینکس اپنے ڈپازٹس میں خاطرخواہ اضافہ کم لیں توانہیں وافر سرمائے کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں نجی شعبے کے متوقع قرضے لینے کی رفتار میں تیزی سے فائدہ ہوسکتاہے اورتیسری سہ ماہی میں ان کی112ارب روپے کے مجموعی منافع کے مقابلے میں رواں چوتھی سہ ماہی میں منافع خاطرخواہ بڑھ سکتاہے۔