وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی ملاقات

بدھ 13 دسمبر 2017 23:03

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روز یہاں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بلوچستان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں بلخصوص بلوچستان میں ریلوے کی صورتحال ، کوئٹہ ترقیاتی پیکج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔