وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے شہریوںکو اضافی پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے جاری اور آئندہ کے تمام منصوبوںکی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 13 دسمبر 2017 23:03

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے شہریوںکو اضافی پانی کی فراہمی اور نکاسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوںکو اضافی پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے جاری اور آئندہ کے تمام منصوبوںکی تفصیلی جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیلی مدت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ،واٹربورڈ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گا، شہریوں کی خدمت کے ضمن میں واٹربورڈ کو حکومت سندھ کی بھرپور مدد و تعاون حاصل ہے ، جاری ترقیاتی منصوبوں پر رات دن کام کیا جارہا ہے ، یہ بات واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ و فنانس مشکور الحسنین اور ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان نے ادارے کے اعلیٰ حکام کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میںکمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ظہیر عباس ،کے فور پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی 65 ملین گیلن اضافی فراہمی آب کے منصوبہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر پلیجو ، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک عبدالرحمن شیخ ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ویسٹ اویس ملک ، ایس ای ہائیڈرنٹس سیل شکیل قریشی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایوب شیخ 100 ملین گیلن منصوبے کے پروجیکٹ منیجر خرم شہزاد ، ایس تھری منصوبہ کے پروجیکٹ منیجر حنیف بلوچ اور گھانچی ، ایم ڈی واٹربورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر عامر وقار سمیت دیگر نے شرکت کی ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ و فنانس اور ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولیات میں بہتری کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،سپریم کورٹ اور اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کے لئے واٹربورڈ کی قدم قدم پر رہنمائی کررہا ہے ،عدالت عظمٰی اور اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن کے فیصلوں اور ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں واٹربورڈ کو حکومت سندھ خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کا تعاون حاصل ہے اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیاکہ فراہمی و نکاسی آب کے جاری تمام منصوبوں کی تکمیلی مدت ، ان منصوبوں پر کام کی رفتار و معیار اور واٹربورڈ کے آئندہ کے منصوبوں سے متعلق مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ نے طلب کرلی ہیں ،مطلوبہ رپورٹس اور دیگر معلومات متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ انہیں وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کیا جاسکے ، اجلاس کے شرکاء نے واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کو یقین دلایا کہ وہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے رات دن محنت کریں گے ،واٹربورڈ کے نظام فراہمی آب و نکاسی آب میں اگر کہیں کوئی خامی پائی گئی تو اس کو بروقت دور کیا جائے گا ، نیز جاری اور آئندہ کے منصوبوں سے متعلق رپورٹس دی گئی مدت میں فراہم کردی جائیں گی ۔