ویرات نے انوشکا کوبطور تحفہ ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی گفٹ کی،

انتخاب کرنے کیلئے 3 ماہ لگے جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز چیریٹی کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے ‘میڈیا رپورٹس

بدھ 13 دسمبر 2017 23:01

ویرات نے انوشکا کوبطور تحفہ ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی گفٹ کی،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) فئیری ٹیل ویڈنگ کے بعد انوشکا اورویرات روم اور جنوبی افریقہ میں کچھ وقت گزاریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات نے دلہن انوشکا کوبطور تحفہ ایک کروڑ مالیت کی انگوٹھی گفٹ کی۔

(جاری ہے)

اس نایاب ہیرے کی انگھوٹھی کا انتخاب کرنے کیلئے ویرات کوہلی کو 3 ماہ لگے، نیا شادی شدہ جوڑا اکیس دسمبر کو ممبئی آئے گا جہاں فیملی کی جانب سے استقبالیہ ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دوسرا استقبالیہ دوستوں کے ساتھ 26 دسمبر کو شیڈول ہے۔انوشکا اور ویرات ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ سی فیس میں نئی دنیا بسائیں گے، اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ ہے۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز چیریٹی کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :