لاڑکانہ میں ایپکا پاپولیشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پیرل دایو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 13 دسمبر 2017 22:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) لاڑکانہ میں ایپکا پاپولیشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں پیرل دایو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے صوبائی وزیر اور سیکریٹری سمیت متعلقہ افسران کو چارٹر آف ڈمانڈ پیش کرکے مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی گئی جس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث تمام ملازمین میں سخت پریشانی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ کانٹریکٹ اور کچے ملازمین سمیت سوشل میل موبلائیزس کو مستقل کرکے فوتی اور سن کوٹہ کے تحت ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں دے کر دیگر مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔